اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جس حکومت نے بھی مجھے گرفتار کیا وہ ختم ہوئی،میری طبیعت اس لئے خراب ہے کہ ساری رات سے میں جاگ رہا ہوں،میں آج بھوک ہڑتال پر جا رہا ہوں،دہشت گرد تنظیم عمران خان کو قتل کر کے الیکشن ملتوی کرانا چاہتی ہے ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پولی کلینک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میری طبیعت اس لئے خراب ہے کہ ساری رات سے میں جاگ رہا ہوں اور میں آج بھوک ہڑتال پر جا رہا ہوں،جو عمران خان نے کہا بالکل درست کہا ہے،اس کے پاس معلومات ہیں،میری زندگی کو خطرہ ہے،ملک کو خطرہ ہے،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قومی سالمیت کو خطرہ ہے،ملک کے دشمنوں نے سازش کے تحت جن لوگوں کو اس ملک پر لایا گیا یہ نہیں چاہتے کہ اس ملک میں الیکشن ہوں،یہ سیاست کر رہے ہی،یہ عمران خان کو نا اہل کریں گے،آصف زرداری جیل نہیں بھیجنا چاہتا،جو عمران خان نے کہا وہ بالکل درست ہے،اس کے پاس معلومات ہیں،دہشت گرد تنظیم عمران خان کو قتل کرنا چاہ رہی ہے تاکہ الیکشن ملتوی ہو جائیں۔شیخ رشید نے الزام لگایا کہ میرے ملازمین پر تشدد کیا گیا ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، پولیس نے تلاشی کے دوران میرے ملازمین کو مارا اور گھڑیاں بھی لے گئے،تاریخ گواہ ہے جس حکومت نے مجھے گرفتار کیا ہے وہ ختم ہوتی ہے، 15 فروری کے بعد امپورٹڈ حکومت کا نقشہ بدل جائے گا۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/Sheikh-Rasheed16-1200x480.jpg)