خیبرپختوا کی بڑی سیاسی جماعت نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا


پشاور(سٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خیبر پختونخوا کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ اے این پی ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی، نگراں کابینہ سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے بنی ہے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا جس کی تصدیق پی پی رہنما محمد علی شاہ باچا کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں