وجاہت حسین اور موسی الٰہی کیخلاف اقدام قتل کا ایک اور مقدمہ درج


گجرات(کرائم رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کے بھائی چوہدری وجاہت حسین اور بھتیجے موسیٰ الٰہی کیخلاف گجرات میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں اقدام قتل سمیت 8 سنگین دفعات شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماءمحمد علی کی مدعیت میں چوہدری وجاہت حسین اور موسیٰ الٰہی کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں اقدام قتل سمیت 8 سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ن لیگی رہنماءکے گھر پر فائرنگ کرنے پر دونوں سیاسی رہنماو¿ں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر میں وجاہت حسین، موسیٰ الٰہی سمیت 3 نامزد اور 11 نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ وجاہت حسین، موسیٰ الٰہی ن لیگی رہنماءکو قتل کروانا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ فائرنگ کا واقعہ 23 جنوری کو پیش آیا، جس کا مقدمہ تھانہ کڑیانوالہ میں 10 روز بعد درج ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں