پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی ،محمد خان بھٹی کا اہم ساتھی گرفتار

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور کی اینٹی کرپشن پولیس نے عبوری ضمانت کے لئے آئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے شریک ملزم دلشاد کو گرفتار کر لیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق اینٹی کرپشن نے پولیس کے ہمراہ اینٹی کرپشن عدالت کے مرکزی دروازے پر کارروائی کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے شریک ملزم کو گرفتار کیا۔
پولیس نے ایکسین ملزم دلشاد کو گرفتار کیا۔وکلاء کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے عبوری ضمانت کے لیے آئے ملزم کو گرفتار کیا۔

یاد رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کروڑوں روپے رشوت کے عوض پوسٹنگز دینے کے الزام میں سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے،مقدمے میں ایس ڈی او ہائی وے رانا محمد اقبال اور دیگر بھی نامزد ہیں۔مقدمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے استغاثہ پر درج کیا گیا جس میں منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں اور اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں