عمران خان کا ایک اور بڑا یوٹرن،کھلاڑی ایک دوسرے کا حیرت سے منہ تکنے لگیں

لاہور(وقائع نگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی )کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ’اچانک‘ بڑا یوٹرن لیتے ہوئے حیران کن طور پر ایسا فیصلہ کر لیا ہے کہ”کپتان کے کھلاڑی“حیرت زدہ رہ جائیں گے،ذرائع کے مطابق عمران خان حالیہ ضمنی انتخابات میں بطور امیدوار حصہ نہیں لیں گے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق قومی اسمبلی میں واپس جانے کی کوشش میں تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے ایک اور یوٹرن سامنے آیا ہے اور اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان تمام نشستوں سے حصہ نہیں لیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق ارکان اسمبلی ہی متعلقہ حلقوں میں قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات لڑیں گے۔ پہلے فیصلہ تھا کہ عمران خان ضمنی انتخابات میں خود حصہ لیں گے تاہم پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ہر نشست پر پی ٹی آئی اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی تاکہ کامیابی حاصل کر کے قومی اسمبلی میں ہر ممکن واپسی ہو۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر فیصلہ تبدیل کیا ہے۔پارٹی کی جانب سے سابق ارکان کو ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔عمران خان نے سابق ارکان کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ سابقہ ارکان قومی اسمبلی اپنے حلقوں میں الیکشن مہم شروع کر دیں۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 33 حلقوں میں 16 مارچ کو الیکشن شیڈول جاری کر رکھا ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقے این اے 193 سے بھی اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں