پشاور پولیس لائنز خودکش دھماکا کیس میں اہم پیشرفت

پشاور(وقائع نگار)پشاور پولیس لائنز خودکش دھماکا کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق تفتیشی ٹیم نے مختلف زاویوں سے تفتیش کی تازہ ترین اپ ڈیٹ یہ ہے کہ خودکش حملہ آور کا چہرہ اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے نکالی جانے والی تصویر میچ کر گئی ہے۔تحقیقاتی ٹیم کے مطابق خود کش بمبار ہیلمٹ رکھ کر مسجد میں داخل ہوا،ہیلمٹ مسجد کے باہر جوتوں والی جگہ پر رکھا ہوا تھا۔خود کش حملہ آور کی شناخت کے لئے خاتون کو حراست میں لے لیا،خاتون کا ڈی این اے لے لیا گیا،خودکش بمبار کی فیملی سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔دوسری طرف محکمہ صحت نے پشاورپولیس لائنزمسجد میں خودکش حملہ آور کی ڈی این اے رپورٹ تیار کرتے ہوئے کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی )کے حوالے کر دی ہے،ڈی این اے رپورٹ دہشت گرد کے اعضاء کی مدد سے تیارکی گئی ہے،اس کیس میں شک کی بنیاد پرگرفتار خاتون کے نمونے بھی لیے گئے ہیں۔مبینہ خاتون اور دہشت گرد کا ڈی این اے میچ کیا جائے گا اور رپورٹ کی بنیاد پر تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں