سی ٹی ڈی کا بڑا آپریشن، 9 اہم دہشت گرد گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی ) نے پنجاب بھر میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران 9 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب( سی ٹی ڈی) حکام کے مطابق پنجاب بھر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 9 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔دہشت گردوں کو لاہور سمیت 4اضلاع ،گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اور القاعدہ سے ہے۔دہشت گردوں میں عبدالرحمان، روید خان،غلام اللہ،احمد حسن،جلیل احمد،امداد اللہ،باسط علی،جنید علی شامل ہیں۔دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان،ہینڈ گرنیڈ اور دیگر بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔دہشت گرد حساس اضلاع میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 7 مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔سی ٹی ڈی حکام نے مزید کہا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 20 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی،رواں ہفتے سی ٹی ڈی نے 476 کومبنگ آپریشنز کے دوران 91 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جبکہ مشتبہ افراد کے خلاف 67 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں