سیکیورٹی فورسز اِن ایکشن،کالعدم تنظیم کے 6 دہشت گرد مارے گئے

وزیرستان(خصوصی رپورٹ)سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے جس میں سے 2 شمالی وزیرستان اور 4 چارسدہ میں ہلاک ہوئے۔
“پاکستان ٹائم “ کے مطابق ملک میں حالیہ دہشت گردی کی نئی لہر کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے کمر کس لی ہے اور ملک دشمن عناصر کے خلاف چن چن کر آپریشن کیا جا رہا ہے۔پشاور حالیہ خود کش دھماکے میں 100 افراد کی شہادت کے بعد کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن میں تیزی آ گئی ہے۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں خصوصا وزیرستان اور قبائلی علاقوں میں کارروائیاں کی جا رہی ہیں،وزیرستان کے ساتھ ساتھ خفیہ اطلاعات پر آپریشن دیگر اضلاع میں بھی جاری ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے،دہشت گردوں کے پاس سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ پرانگ پولیس تھانے کی حدود میں چارسدہ کے علاقے نیساٹا میں پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں