66 لاکھ آبادی والے ملک میں دنیا کی سب سے بڑی جیل تعمیر،کتنے ہزار قیدی رکھے جا سکتے ہیں؟تفصیلات جانئے

ایل سلواڈور (مانیٹرنگ ڈیسک)وسطی امریکہ کے ملک ایل سواڈور میں دنیا کی سب سے بڑی جیل کی تعمیر7 ماہ میں مکمل کر لی گئی۔دوسری طرف دنیا کی سب سے بڑی”اوپن جیل“کا اعزاز آج بھی بدقسمتی سے مقبوضہ کشمیر کو حاصل ہے جہاں لاکھوں کشمیری مودی سرکار کے ظلم و ستم کا شکار ہیں تاہم دنیا بھارتی مظالم پر خاموشی سادے بیٹھی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایل سلواڈور میں 410 ایکڑ پر قائم جیل میں 40 ہزار قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے جبکہ جیل کی حفاظت پر 600 فوجی اور 250 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔دنیا کی سب سے بڑی جیل 62 ہزار جرائم پیشہ افراد کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر بنائی گئی ہے۔یہ جیل دارالحکومت سان سلواڈور سے 73 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک دیہی علاقے تعمیر کی گئی ہے۔اس جیل سے کسی بھی قیدی کا فرار ہونا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن قرار دیا گیا ہے،نئی تعمیر کردہ جیل میں 37 گارڈ ٹاورز اور 8 سیل بلاکس ہیں۔اس کی عمارتوں میں 40 ہزار قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے،مذکورہ جیل 410 مربع میٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ایل سلوا ڈور وسطی امریکہ میں 21 ہزار مربع کلومیٹر رقبے پر محیط بر اعظم کا سب سے چھوٹا ملک ہے جس کی آبادی بہ مشکل 66 لاکھ ہے۔ایل سلوا ڈور کے صدر فلسطینی نژاد نجیب بوقیلہ ہیں جنہوں نے ملک میں دنیا کی سب سے بڑی جیل بنائی ہے۔اس سے قبل سب سے بڑی جیل کا اعزاز ترکیہ کے پاس تھا جس کی “مرمرہ سیزاوی” جیل کو گینز بک میں سب سے بڑی عالمی جیل قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی”اوپن جیل “کا روپ اختیار کئے ہوئے سالہا سال گذر چکے ہیں۔کشمیری عوام میں بے چینی و اضطرابی کیفیت بڑھتی جارہی ہے جبکہ مودی حکومت کے تمام تر دعووں کے باوجود مودی سرکار معمولات زندگی کو بحال کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں