وہاب ریاض کو نگران وزیر بننے کے بعد پی ایس ایل کا نمائشی میچ کھیلنا مہنگا پڑ گیا

کوئٹہ(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹر وہاب ریاض کو نگران وزیرپنجاب بننے کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کا نمائشی میچ کھیلنا مہنگا پڑ گیا ، پی ایس ایل کے پہلے نمائشی میچ میں افتخار احمد نے وہاب ریاض کوایک اوور میں 6چھکے جڑ دیے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق کوئٹہ کے اکبر بگٹی سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان دوستانہ ٹی 20 میچ کھیلا جا رہا ہے ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔کوئٹہ کی اننگز کی خاص بات افتخار احمد کی طوفانی اننگز تھی۔ پنجاب کے نگران وزیر کھیل وہاب ریاض کو افتخار احمد نے ایک ہی اوور میں چھ چھکے جڑ دیے۔پشاور زلمی نے اپنا آخری اوور وہاب ریاض سے کروایا جو انہیں بہت بھاری پڑا۔افتخار کی جانب سے 6 چھکوں کے بعد ‘افتی مینیا’ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے، افتخاراحمد نے 50 گیندوں پر94 رنز کی ناقابل شکست جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ خوشدل شاہ نے 36 اور عبدالواحد بنگلزئی نے 28 رنز بنائے۔پشاور زلمی کی طرف سے وہاب نے 3 جبکہ عامر جمال اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پی ایس ایل کے آغاز سے ہی کوئٹہ کے سٹیڈیم کی رونقیں بھی لوٹ آئیں ہیں،کوئٹہ سٹیڈیم پہلے نمائشی میچ کے دوران شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں