بھارتی لوک سبھا کے رکن ششی تھرورپرویز مشرف کے مداح نکلے،ہندوستاتی انتہا پسند آگ بگولہ

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے سابق آرمی چیف اور صدر مملکت جنرل (ر) پرویز مشرف کے انتقال کے بعد بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈا پر بھارتی سیاستدان کے بیان نے ہی پانی پھیر دیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے بھارتیلوک سبھا (انڈین پارلیمنٹ) کے رکن ششی تھرور نے ناصرف سابق پاکستانی صدرجنرل(ر) پرویز مشرف کے انتقال پر ان کے لئے دعا کی بلکہ انہیں بہترین سوچ کی شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کی پاک بھارت امن کیلئے کاوشوں کو بھی سراہا۔ششی تھرور کے اس بیان پر بھارتی میڈیا آگ بگولہ ہوگیا اور کانگریس اور ششی تھرور کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ششی تھرور نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ”پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف طویل عرصے زیرِ علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئے، وہ بھارت کے ایک ناقابل تسخیر دشمن تھے جو 2002ء سے 2007ء کے درمیان امن کے لیے ایک حقیقی طاقت بنے،میں ان دنوں میں اقوامِ متحدہ میں ان سے ہر سال ملاقات کرتا تھا اور انہیں ان کی سٹریٹجک سوچ میں سمارٹ، پرجوش اور صاف گو پایا۔“ششی تھرور نے ٹوئٹ کے آخر میں پرویز مشرف کیلئے دعا بھی کی۔دوسری طرف بھارتی میڈیا کو ششی تھرور کا یہ ٹوئٹ ایک آنکھ نہ بھایا اور نفرت کی توپوں کا رخ ششی تھرور کی جانب کرتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے جبکہ انتہا پسند ہنددوں کو بھی ششی تھرور کی سابق پاکستانی صدر جنرل(ر)پرویز مشرف کے بارے حقیقت پسندی قبول نہیں ہوئی اور وہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں