لاہور (سٹاف رپورٹر) ظالم مودی انسانیت کا قاتل بن چکا ہے کشمیر میں سفاکیت کی انتہاءہو چکی جبکہ عالمی ضمیر مردہ ہو چکا ہے۔
یہ بات جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے یکجہتی کشمیر سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سیمینار سے مختلف مکاتب فکر کے جید علماءکرام مولانا شکیل الرحمن ناصر، مولانا مخدوم عاصم، مولانا حافظ عبد الوحید شاہد، مفتی سید عاشق حسین ،مولانا رانا نصراللہ خان، مولانا غلام عباس شیرازی، محمود احمد غزنوی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ مسلسل ظلم کی انتہاء ہو چکی ،اقوام عالم کی خاموشی نے مودی کے ظلم کو تقویت دے کر انصاف کا قتل کیا، مظلوم مسلمانوں کے لیے دوغلہ پالیسی اسلام دشمنی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کا کردار ہمیشہ منافقانہ رہا ہے، یہ اقوام کی نہیں شیطانوں کی انجمن ہے، جس نے کسی قرارداد پر عملدرآمد کے بھارت پر دباو¿ نہیں ڈالا، ہمارے حکمران شہ رگ پاکستان کو بچانے کی بجائے سودے بازی کرنے میں مصروف اور قوم کو دھوکا دے رہے ہیں۔ جماعت اہل حدیث نے کشمیری بھائیوں کے لیے ملتان میں پروفیسر عبد المجید شیخوپورہ میں پروفیسر ابوبکر صدیق فیصل آباد میں مولانا خالد محمود اوکاڑہ میں مولانا جابر حسین قصور میں مولانا خالد محمود گوجرانولہ میں مولانا عثمان شاکر راولپنڈی میں پروفیسر سیف اللہ پتوکی میں مولانا حفیظ اللہ بلوچ نے یکجہتی کشمیر ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے اداروں کو بھارتی ظلم وبربریت کا نوٹس لے کر ظالم مودی کے ہاتھ کو روکیں وگرنہ یہ آگ بہت دور تک پھیل جائے گی، پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کی پشت بان ہے، کشمیر کی آزادی کے علاوہ کوئی آپشن ہمیں منظور نہیں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/328250471_995047055209597_1396393047496725339_n-1200x480.jpg)