جیل بھرو تحریک ،عمران خان نے ایسا ٹاسک دے دیا کہ حکومت کی ٹانگیں کانپ جائیں


لاہور(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ” جیل بھرو تحریک“ کے تحت پارٹی قائدین کو ملک بھر میں 4 لاکھ کارکنان کی گرفتاریاں کروانے کا ٹاسک دیدیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھرمیں گرفتاریاں دینے کی تیاریوں کا باضابطہ آغاز کردیا ہے، ملک بھر میں ریجنل اور ضلعی تنظیموں کو اہداف سونپ دیے گئے ہیں ، گرفتاریاں دینے والے کارکنان کی فہرستیں تیار کی جائیں گی ، ہر صوبائی اسمبلی کے حلقے سے 500 کارکنان عمران خان کو گرفتاری پیش کریں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق فہرستیں تیاری کر کے حتمی منظوری کیلئے آئندہ ہفتے عمران خان کو پیش کی جائیں گی” جیل بھرو تحریک“ کو 3مرحلوں میں آگے بڑھایا جائے گا، پہلے مرحلے میں مرکزی قائدین و اراکین پارلیمان گرفتاریاں پیش کریں گے، دوسرے مرحلے میں ہر صوبائی اسمبلی کے حلقے سے 500 کارکنان جیل جانے کیلئے خود کو پیش کریں گے، تیسرے مرحلے میں تحریک انصاف کے ووٹرز گرفتاریاں دیں گے۔دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ کارکن تیار رہیں ،عمران خان جیل بھرو تحریک کا جلد اعلان کریں گے، حکومت گرفتاریوں کا شوق پورا کر لے ورکر خوفزدہ نہیں ہوں گے، امپورٹڈ حکومت ملک نہیں چلا سکتی، حکومت اب عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مزید شرائط پوری کر کے مہنگائی کا نیا طوفان لانے والی ہے۔سابق وفاقی وزیر علی حیدر زیدی کا کہنا تھا کہ کارکنا ن پارٹی چیئرمین کے حکم کا انتظار کر رہے ہیں ،جیسے ہی عمران خان نے حکم دیا ہم گرفتاری کے لئے تیار ہوں گے ۔دوسری طرف عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ 25 مئی سے قبل امپورٹڈ حکومت کے ظلم و جبر کے خلاف بھی سیالکوٹ کے عظیم لوگوں نے مقامی سطح پر ”جیل بھروتحریک “کا آغاز کیا تھا، کپتان کی کال پر ایک بار پھر ان قوم ہمیں تحریک کی اگلی صفوں میں پائے گے۔پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو منشی اس وقت فون کالز پر آئین کو پامال کر کے انکے احکامات کو بجا فرما لا رہے ہیں، جو پاکستانی عوام پر ظلم میں ملوث ہیں، میں انکو یقین دلاتا ہوں آپکے چہرے ہماری آنکھوں، دل میں نقش ہیں، عمران خان جب ”جیل بھرو تحریک “کا آغاز کریں گے تب جہلم سے پہلی گرفتاری میں دوں گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے خطاب میں ملک گیر جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں