”ترکی اور شام کے لئے دعا کراوں گا،پرویز مشرف کیلئے نہیں“

اسلام آباد(وقائع نگار)حکومتی ارکان نے سینیٹ اجلاس میں سابق صدرجنرل(ر)پرویز مشرف کے انتقال پر مغفرت کیلئے دعا کرانے کی مخالفت کردی۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت اجلاس جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمدخان نے کہا کہ ترکی اور شام کے لئے دعا کراو¿ں گا لیکن پرویز مشرف کیلئے دعا نہیں کراوں گا۔جس پر چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ آپ کہتے ہیں تو دعا نہیں کرواتے تاہم پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)سے تعلق رکھنے والے قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم سابق صدر پرویز مشرف کی فاتحہ خوانی کروانے پر مصر نظر آئے۔شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے لئے دعا کروانے میں کیا حرج ہے،ایک بندہ مر گیا آگے اللہ کا معاملہ ہے۔جس کے جواب میں سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف غدارہے اس کے لئے دعا نہیں ہوگی۔بعدازاں، اجلاس میں ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والے شہداء کے لئے دعا خوانی کی گئی۔اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر نثار کھوڑو نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں