اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے شکنجے میں دھنستا چلا جا رہا ہے،آئی ایف کی جانب سے پاکستان کے دو پاور پلانٹس اور سٹیل ملز کی فوری نجکاری کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق آئی ایم ایف نے اسلام آباد میں جاری مذاکرات کے دوران پاکستان سے نجکاری کا پلان مانگ لیا۔آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ جون تک حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس کی نجکاری کی جائے،سٹیل ملز کی نجکاری فوری نجکاری کی جائے۔آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ نجکاری کمیشن پاور پلانٹس کی فوری نجکاری کا پلان دے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے نجکاری میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا،نجکاری کا پلان کل تک آئی ایم ایف کے ساتھ فائنل کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی ٹیم کے آئی ایم ایف کے ساتھ مزید سخت مذاکرات ہوں گے، آرڈیننس میں ٹیکس اقدامات کا فیصلہ بھی کل تک ہو جائے گا۔