قومی مردم شماری تاخیر کا شکار ،پریشان کن وجہ بھی سامنے آ گئی


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)مکمل فنڈز کی عدم فراہمی اور تکنیکی مسائل کے باعث ساتویں نئی ڈیجیٹل قومی مردم شماری مزید تاخیرکا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
حکام ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ 34 ارب روپے کے فنڈز میں صرف 10 ارب روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ مزید 24 ارب روپے درکار ہے۔ مردم شماری کیلئے سافٹ ویئر، ہارڈ ویئر کا تاحال سیکیورٹی آڈٹ نہ ہو سکا جبکہ ڈیٹا ٹرانسمیشن اور ایپ کو فعال کرنے سمیت دیگر تکنیکی مسائل بھی درپیش ہیں۔ تکنیکی معاونت نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن اور نادرا کی ذمہ داری ہے۔خیال رہے کہ ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کے فیلڈ ورک کا آغاز یکم مارچ سے شیڈول ہے، نئی ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے پاک فوج سیکیورٹی کےفرائض انجام دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں