کامران اکمل نے’مکمل‘ ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)وکٹ کیپر اور معروف پاکستانی بلے باز کامران اکمل نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔کہتے ہیں فرنچائز کرکٹ میں نئی ذمہ داریاں ملنے کی وجہ سے کرکٹ نہیں کھیل سکوں گا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق معروف وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے’مکمل‘ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی مصروفیات کی وجہ سے اب ان کے لئے کرکٹ کے کسی فارمیٹ میں بطور کھلاڑی کھیلنے کے لئے وقت نہیں ہے،اس لئے مناسب یہی ہے کہ تمام قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لوں تاہم جب بھی موقع ملے گا تھوڑی بہت کرکٹ کھیل لوں گا۔وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کامران گزشتہ کئی برسوں سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی فرنچائز پشاور زلمی سے منسلک ہیں۔پی ایس ایل میں کئی برسوں تک کامران اکمل نے اپنی طوفانی بلے بازی سے پشاور زلمی کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور اب وہ فرنچائز کے بیٹنگ کنسلٹنٹ بن گئے ہیں۔کامران اکمل پشاور زلمی کے بیٹرز کے ساتھ کام کریں گے۔کامران اکمل کو پی سی بی نے کچھ روز قبل قومی ٹیم کا سلیکٹر اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بنایا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 5 فروری کو ہونے والے میچ میں کامران اکمل پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں