تبادلوں کی بھرمار،پنجاب میں اہم سرکاری افسران کی اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری

لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب میں نگران حکومت آنے کے بعد سے اب تک اہم سرکاری افسران کی اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے ،صوبہ بھر میں پولیس افسران،ڈی سی او،کمشنرز اور سیکرٹریز کے تبادلے مسلسل کئے جا رہے ہیں اور تمام اضلاع میں حکومت اپنے من پسند افراد کو تعینات کر رہی ہے ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق نگران حکومت نے ایک بار پھر پنجاب میں 67 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔تبدیل و تعینات کیے جانے والوں میں دو صوبائی سیکریٹریز،ایک ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ ساتھ ڈپٹی سیکریٹری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور ڈائریکٹر رینک کے 60 آفیسرز بھی شامل ہیں،سہیل اشرف سیکریٹری انڈسٹریز،کامرس، انوسیسٹمنٹ اینڈ سکلز ڈویلپمنٹ کو تبدیل کر کے سیکریٹری مواصلات اینڈ تعمیرات تعینات کر دیا۔اسد اللہ فیض سیکریٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس کو سیکریٹری انڈسٹریز،کامرس،انوسیسٹمنٹ اینڈ سکلز ڈویلپمنٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں