کراچی سے کالعدم تنظیم داعش کا اہم ترین کمانڈر گرفتار

کراچی(کرائم رپورٹر)شہر قائد کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ”داعش “کے اہم ترین کمانڈر کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم افغان شہریت کا حامل اور عرصہ دراز سے کراچی میں مقیم ہے،کمانڈر عبدالمالک حوالہ ہنڈی کا کام بھی کرتا ہے،گرفتارملزم کے قبضے سے 30 بور کی پستول برآمد کی گئی جبکہ ملزم 2011 سے داعش ملا عبدالمنان گروپ سے وابستہ ہے،ملزم اکثر رمضان المبارک میں چندہ اکٹھا کرتا اور جمع شدہ چندہ افغانستان داعش کو بھجواتا ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی کے ذریعے چندے کی رقم افغانستان بھیج چکا ہے،ملزم کے موبائل فون سے اہم معلومات ملی ہیں۔سی ٹی ڈی نے بتایا کہ برآمد شدہ موبائل فون کا فرانزک معائنہ کرایا جارہا ہے جس کی مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں