شہباز شریف کا ایسا حیران کن فیصلہ کہ ہر کوئی دنگ رہ جائے

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک ساتھ پانچ نئے معاونین خصوصی تعینات کر دیئے ہیں جس کے بعد وفاقی کابینہ کے اراکین کی تعداد 83 ہو گئی ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی کابینہ میں مزید 5 نئے معاونین خصوصی کا اضافہ کر لیا ہے۔شہباز شریف کی کابینہ میں شامل تمام مشیران کو وزیر مملکت کا درجہ حاصل ہے،جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راو اجمل،شائستہ پرویز ملک کو معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔کابینہ میں چوہدری حامد حمید،قیصر احمد شیخ کو بھی معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے جبکہ ملک سہیل کو بھی وزیراعظم کا سپیشل اسسٹنٹ مقرر کیا ہے۔وفاقی کابینہ میں نئے شامل ہونے والے تمام پانچ معاونین خصوصی کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ن سے ہے۔تمام نئے معاونین خصوصی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہو گا۔واضح رہے کہ 13 جماعتوں پر مشتمل حکومتی اتحاد میں وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ میں 34 وفاقی وزرا،سات وزرائے مملکت،چار مشیر اور 38 معاونین خصوصی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں