اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیرمملکت پٹرولیم ڈاکٹرمصدق ملک نے ملک بھر میں پٹرول ذخیرہ کرنے والے پٹرول پمپس مالکان کو سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے والوں کا لائسنس کینسل کردیں گے، تیل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو رہا، قیمتوں میں اضافے کا تعین اپنے وقت پر ہوگا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ ملک میں 20دن کا پٹرول اور ڈیزل موجود ہے،کچھ لوگ پٹرول ذخیرہ کررہے ہیں، ابھی بھی وقت ہے پٹرول ذخیرہ کرنے والے رک جائیں۔وزیرمملکت پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ریاست قدم اٹھائے گی تو پھر آپ لوگ بیٹھ کر پریس کانفرنس کریں گے، خود دیکھیں ذخیرہ اندوزوں سے متعلق ہمارے مذہب میں کیا کہا گیا ہے۔وزیرمملکت پیٹرولیم نے کہا کہ عزت سے روٹی کمانے والوں کے حق پر ڈاکا ڈالاجارہاہے، چند لوگ ہیراپھیری میں ملوث ہیں،باقی توعزت دارلوگ ہیں، ذخیرہ اندوزوں کے متعلق قرآن میں جوکہا گیا اس مرتبہ وہ ہوگا۔ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا کہ تیل کی قیمت اپنے مقررہ وقت پر ہی طے ہوگی۔ کچھ لوگوں کا خیال ہےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکا کوئی ارادہ نہیں ہے۔خیال رہے کہ پنجاب بھر میں پیٹرول کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے اور متعدد پیٹرول پمپس بند کردیے گئے ہیں۔ مختلف اضلاع میں پیٹرول پمپس 100 روپے تک کا پیٹرول دیا جارہا ہے۔بند کردیے گئے ہیں، جبکہ چند پمپس پر موٹرسائیکل سواروں کو صرف
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/Dr-Musadiq-malik-1200x480.jpg)