اسلام آباد( نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات 16 کے بجائے 19 مارچ کو منعقد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے انعقاد کا شیڈول جاری کر چکا ہے، الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لئے جمعرات کا دن مقرر کیا ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ جمعرات ورکنگ ڈے ہے، عوام کا بڑا حصہ اپنے نجی و سرکاری امور کی انجام دہی میں مصروف ہو گا، ورکنگ ڈے پر پولنگ کرانے سے ووٹرز کے بڑے حصے کے ووٹ کے حق سے محرومی کے امکانات ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر مقامی طور پر چھٹی کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو بھی ٹرن آو¿ٹ پر منفی اثر پڑنے کے امکانات ہیں، الیکشن کے انعقاد کی تاریخ میں معمولی سی تبدیلی سے انتخابی عمل میں ووٹرز کی شرکت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے شیڈول پر نظر ثانی کرے اور جمعرات کے بجائے اتوار 19 مارچ کو ان 33 حلقوں میں انتخاب کرائے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/PTI-16-March-Election-1200x480.jpg)