مری کی عدالت سے شیخ رشید بارے بڑی خبر آ گئی

مری(کورٹ رپورٹر)مری کی مقامی عدالت نے سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق شیخ رشید کو سول جج محمد ذیشان کی عدالت میں پیش کردیا گیا،اس موقع پر دوران سماعت دنوں طرف سے دلائل سننے کے بعد عدالت نے شیخ رشید احمد کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔دوسری طرف اسلام آباد کی مقامی سیشن عدالت نے سیشن عدالت میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت ایک بار پھر مسترد ہو گئی ہے ۔ ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے محفوظ فیصلہ پڑھ کر سنایا۔سماعت کے دوران پراسیکیوٹرنے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے اپنا جرم بار بار دہرایا ہے، اس کی سزا 7 سال تک ہے، ایسے اشتعال انگیز بیانات پرعالمی جنگ کے دوران ایک شہزادے کا قتل ہوا تھا۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ دوران سماعت پراسیکیوٹرعدنان نے دلائل دیئے کہ عمران خان اور آصف علی زرداری دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے لیڈرہیں، شیخ رشید کا یہ کہنا کہ آصف علی زرداری عمران خان کو مروانا چاہتے ہیں کوئی چھوٹی بات نہیں،ملک کی موجودہ صورتحال میں ایسا بیان دینا اشتعال پھیلانا ہے، جج نے استفسار کیا کہ دفعات کے مطابق شیخ رشید کے بیان کا اثر پوری قوم پر ہے، ایسا ہی ہے؟ آصف علی زرداری کہہ رہے ہیں کہ بیان شیخ رشید نے نہیں دیا، عمران خان نے دیا ہے، ٹرانسکرپٹ میں کہاں لکھا ہوا ہے کہ عمران خان نے شیخ رشید کو قتل کی سازش کے حوالے سے بتایا؟ اس سٹیج پر صرف پولیس ریکارڈ کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔شیخ رشید کے وکیل نے دلائل دیئے کہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ عمران خان کا فالوور ہوں تو ان پر یقین رکھتا ہوں، شیخ رشید پر صرف ہتک عزت کا مقدمہ درج ہوسکتا ہے، مقدمے کے مدعی کے وکیل نے بھی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان اشتعال پیدا کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں