تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی سے ہاتھ ہو گیا

تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی سے ہاتھ ہو گیا

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے ارکان کی جمعرات کو بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت ممکن نہ ہوسکی،دوسری طرف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ موصول نہیں ہوا،خبروں میں سنا ہے کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے استفعوں کی منظوری معطل کئے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ارکان جمعرات کو کئی گھنٹے پہلے ہی پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے۔اس دوران تحریک انصاف کے ارکان چائے پیتے اور انتظار کرتے رہ گئے۔دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا۔اس حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ انہیں لاہور ہائی کورٹ کا حکم موصول نہیں ہوا اور نہ ہی یہ ان کے علم میں ہے،ہمارے سامنے کوئی آرڈر نہیں ہے،ہم اسے پڑھ نہیں سکتے اور نہ ہی اس کی تفصیلات جان سکتے ہیں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی موصول ہونے کے بعد فیصلے پر آئینی ماہرین سے مشاورت کرکہ لائحہ عمل طے کریں گے۔

واضح رہے کہ راجا پرویز اشرف کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کرتے ہوئے متعلقہ حلقوں میں ضمنی انتخابات تاحکم ثانی روک دیے تھے جس کے بعد پی ٹی آئی کے مذکورہ اراکین آج پارلیمنٹ ہاوس پہنچنا شروع ہوگئے تاہم انہیں ایوان میں داخلے کی اجازت ہی نہ ملی اور بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں