صدر مملکت ڈاکٹر عاف علوی کی عمران خان سے مشاورت، کیا گفتگو ہوئی ؟جانئے


لاہور(وقائع نگار خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی زمان پارک لاہور پہنچ گئے ،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سربراہ عمران خان سے صدر مملکت کی ملکی سیاسی صورتحال پر طویل مشاورت ،دونوں رہنماوں کے درمیان” بند کمرے “ میں ہونے والی گفتگو ”باہر “ آ گئی ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق لاہور کے زمان پارک میں واقع عمران خان کی رہائش گاہ پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پہنچے ۔ڈاکٹرعارف علوی اور عمران خان کے درمیان ملاقات 38 منٹ تک جاری رہی، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور صدر مملکت کے آئینی اختیارات پر مشاورت کی گئی جب کہ دونوں رہنماو¿ں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انتخابات کی تاریخ نا دینے پر تشویش کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی زمہ داریاں پوری نہیں کررہا، 90 روز میں انتخابات نا ہوئے تو یہ آئین شکنی ہوگی۔ ملاقات کے بعد عارف علوی زمان پارک سے روانہ ہو گئے۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کے 43 ارکان قومی اسمبلی کو ریلیف ملنے کے بعد بڑی پیشرفت سامنے آگئی، تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں واپسی کی صورت میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پر غور شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان اور پارٹی کی سینئر قیادت نے ابتدائی طور پر اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کیلئے 4 ناموں پر مشاورت کی جن میں میجر (ر) طاہر صادق، نصراللہ رضا گھمن، منزہ حسن اور ڈاکٹر نوشین حامد کے نام شامل ہیں۔قومی اسمبلی میں واپسی کی صورت میں جی ڈی اے اور تحریک انصاف مشترکہ طور پر اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے تاہم اپوزیشن لیڈر کی نشست پی ٹی آئی اپنے پاس رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں