مری(سیاسی رپورٹر)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعوی کیا ہے کہ مجھے کہا جارہا ہے کہ نئی پارٹی کی سربراہی کرو، یہ پیٹریاٹ کی طرح نئی پارٹی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق مری میں مقامی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یہ پنجاب میں الیکشن نہیں کرائیں گے، یہ قومی اور صوبائی الیکشن اکٹھے کرائیں گے، ساری زندگی جیل میں گزار سکتا ہوں لیکن غداری اور بے وفائی نہیں کرسکتا۔ شیخ رشید نے کہا کہ این اے 62 سے میں قلم دوات کے نشان سے لڑ رہا ہوں، جیل سے لڑوں گا یاباہر رہ کریا پھر رمضان میں الیکشن لڑوں، میری جیت سے پاکستان اور غریب عوام کی فتح ہو گی، میرے خلاف کوئی پرچہ نہیں ہے، یہ سب فراڈ ہے، اس سب کے پیچھے ایک چہرہ ہے جس کو جلد ایکسپوز کریں گے۔
دوسری جانب شیخ رشید کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کاحکم دے دیا گیا ہے، مری میں شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ہو گئی ہے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/Shaikh-Rasheed-1200x480.jpg)