حکومت نے پورٹس پر پھنسے کنٹینرز کے چارجز معاف کرنے پر یوٹرن لے لیا

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستانی بندرگاہوں پر پھنسے ہزاروں کنٹینرز پر تاجروں کو پرہجوم پریس کانفرنس میں پورٹ چارجز فوری معاف کرنے کی خوشخبری سنانے والے وفاقی وزیر بحری امور نے آج اپنا مو¿قف ہی تبدیل کرتے ہوئے یوٹرن لے لیا ۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق وفاقی حکومت بندرگاہوں پر پھنسے ہزاروں کنٹینرز کے پورٹ چارجز فوری معاف کرنے کے اعلان پر یوٹرن لے لیا۔ وفاقی وزیر بحری امور فیصل سبزواری کہتے ہیں کہ معاملہ منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو منطوری کے لئے بھیج دیا ہے،، شپنگ لائنز اور ٹرمینلز آپریٹرز ڈیٹینشن چارجز کی معافی کا فیصلہ خود کریں گے۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے ڈالرز کی قیمت میں تیزی سے اضافے کے باعث پورٹ پر پھنسے مختلف اشیاءکے کنٹینرز پر پورٹ چارجز معاف کرنے کا اعلان کیا تھا۔فیصل سبز واری کا کہنا تھا کہ حکومت نے نے موجودہ صورتحال میں درپیش مشکلات کے باعث بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز کے جرمانے معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹرمینلز کی جانب سے عائد جرمانوں میں بھی خاطرخواہ کمی کی کوشش کی جائے گی، کاروباری طبقے کیلئے آسانیاں پیدا کرکے ہی معیشت میں استحکام لایا جاسکتا ہے، کاروباری برادری سے ملاقات کرکے مزید اقدامات پر مشاورت کریں گے۔واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت میں غیر معمولی اتار چڑھاو¿ کے باعث سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ایل سیز نہ کھولنے کے نتیجے میں بندرگاہ پر ہزاروں کی تعداد میں کنٹینرز پھنسے ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں