لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹر وہاب ریاض پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل)سیزن 8کے فوری بعد پنجاب کابینہ میںنگران وزیر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق قومی کرکٹر وہاب ریاض پی ایس ایل کے فوری بعد پنجاب کابینہ میں بطور نگران وزیر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ وہاب ریاض کئیر ٹیکر سیٹ اپ میں بطور وزیر کھیل پنجاب صوبائی کابینہ کے لئے نامزد ہوئے تھے۔ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے وہاب ریاض کے لئے پی ایس ایل تک کا وقت مانگ لیا ہے۔نجم سیٹھی کی درخواست نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے منظور کرلی ہے ۔وہاب ریاض پی ایس ایل کے فوری بعد بطور وزیر کھیل اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیں گے۔وہاب ریاض پشاور زلمی کا حصہ ہیں اور پی ایس ایل کے ایک اہم کھلاڑی ہیں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/Wahab-Riaz-Caretacre-Minister-1200x480.jpg)