عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر سے مسلح شخص گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)زمان پارک لاہورمیں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)کے سربراہ عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر سے پولیس تلاشی کے دوران کارکن سے پستول برآمد ہوا ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق زمان پارک لاہورمیں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر سے پولیس نے دوران تلاشی ایک کارکن سے پستول برآمد کیا ہے ،پولیس نے پستول قبضے میں لیتے ہوئے مسلح شخص کو بھی حراست میں لے لیا۔حراست میں لیے جانے والے شخص کا کہنا ہے کہ وہ پی ٹی آئی میانوالی کا ڈسٹرکٹ صدرہے اور پستول لائسنس یافتہ ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پستول کے لائسنس سے متعلق تصدیق کرا ئی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں