پاکستان کی معاشی ترقی، ورلڈ بینک نے بھی مشورہ دے دیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ اگر پاکستان پیداواری صلاحیت بڑھانے والے اصلاحات متعارف کرائے جس میں وسائل اور ہنر کی بہتر تقسیم شامل ہے تو ملک کی معیشت پائیدار ترقی کرسکتی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ورلڈ بینک نے پاکستان کی معیشت کو پائیدار بنانے کے لیے وسائل کی بہتر تقسیم اور ہنر کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مرتب کردہ رپورٹ میں پاکستان کو معاشی ترقی کے لیے تجاویز اور اصلاحی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان پیداواری صلاحیت بڑھانے والے اصلاحات متعارف کرائے جس میں وسائل اور ٹیلنٹ (ہنر) کی بہتر تقسیم میں سہولت فراہم ہوں، صحت مند سرگرمیوں کے لیے وسائل مختص کرنے اور ٹیلنٹ کو زیادہ پیداواری استعمال کے لیے مختص کیا جائے، ان وسائل کو مناسب طریقے سے مختص کرنے میں ملک کی نااہلی نے اس کی معاشی ترقی کو روک دیا اور کمپنیوں اور فارمز میں منظم پیداواری قلت کا ثبوت پیش دیا۔
ورلڈ بینک کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بینک کی طرف سے جامع کردہ رپورٹ میں زرعی شعبے میں بھی منظم کمی ہوئی ہے اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت، بارشوں اور پیداواری صلاحیت کے درمیان مضبوط تعلق کی نشاندہی کی ہے، اس ضمن میں پاکستان کو اہم اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے جیسا کہ تمام شعبوں میں براہ راست ٹیکسوں کو ہم آہنگ کرنا، تجارتی پالیسی کے برآمد مخالف تعصب کو کم کرنا اور برآمدی مراعات کے متنوع مخالف تعصب کو تبدیل کرنا شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے براہ راست ٹیکسوں کو ہم آہنگ کرنے سے متحرک تجارتی شعبوں جیسا کہ ریل اسٹیٹ اور ناقابل تجارت کے بجائے مینوفیکچرنگ اور قابل تجارت خدمات میں زیادہ وسائل میں مدد ملے گی، اپنی تمام صلاحیتوں کا استعمال نہ کرنے کی وجہ سے ملک کی پیداواری صلاحیت مزید متاثر ہوئی ہے اور پاکستان پر زور دیا کہ دنیا بھر میں کاروبار اور پیداواری صلاحیت پر زیادہ سے زیادہ مثبت اثرات مرتب کریں، پاکستان کو ڈیجیٹل روابط کو بڑھانے، ڈیجیٹل طرز کی ملازمتوں کو تقویت دینے، مہارتوں کو بڑھانے اور شعبہ جاتی صنفی تعصب کو کم کرنے جیسی متعدد تجاویز دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں