بھارت کی ایک بار پھر عالمی جگ ہنسائی ، پاکستان نے فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈہ پھوڑ دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو ایک بار پھر سے عالمی جنگ ہنسائی کا سامنا ہے، پاکستان انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک اور جعلی فلیگ آپریشن کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق طاقت کے نشے میں چور ہندوستان ایک بار پھر خطے کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہے ،پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک اور بھارتی فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے جو مودی سرکار 14 فروری کو پلوامہ حملے کی چوتھی برسی کرنے جا رہی تھی، انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق بھارت پلوامہ جیسا ہے ڈامہ رچانے جا رہاہے ، 14 فروری کو کشمیر کے جنوبی اضلاع میں بارود سے لیس دھما کا خیز گاڑی کے طرز کا حملہ کیا جاناہے ،پلوامہ ، کلگام، انتناگ اور شوپیاں میں فوجی اہداف پر خودکش حملہ کیے جانے کی قوی اطلاعات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں