مری کی عدالت نے شیخ رشید کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا

مری(کورٹ رپورٹر)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کیخلاف مری میں درج کیس میں مقامی عدالت نے فیصلہ سنا دیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق شیخ رشید کے خلاف مری میں درج مقدمے کی سماعت مقامی مجسٹریٹ محمد ذیشان کی عدالت میں ہوئی۔شیخ رشید کے وکیل سردارعبدالرازق اور ماجد نور عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیتے ہوئے مری میں درج مقدمے کوجھوٹا اور بے بنیاد قراردیا۔مجسٹریٹ محمد ذیشان نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے شیخ رشید کے خلاف درج مقدمے میں ضمانت منظور کر لی ہے،واضح رہے کہ اس سے قبل مری کی مقامی عدالت نے پولیس کی 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔گزشتہ سماعت میں مری پولیس نے شیخ رشید کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس پر شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے عدالت سے بے بنیاد مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔مجسٹریٹ نے ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شیخ رشید کو جوڈیشنل ریمانڈ پرجھیل بھیج دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں