ارشد شریف قتل کیس،سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے معروف صحافی اور کینیا میں قتل ہونے والے سینئر اینکرپرسن ارشد شریف قتل پر ازخود نوٹس کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت 13 فروری دن ایک بجے ہوگی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا،جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر،جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر بھی بینچ میں شامل ہیں۔اس حوالے سے عدالت عظمیٰ نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

سپریم کورٹ نے سپیشل جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم(جے آئی ٹی)سے کیس سے متعلق پیشرفت رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔سپیشل جے آئی ٹی کیس سے متعلق بیرون ملک دوروں سے واپس پاکستان پہنچ چکی ہے۔سپیشل جے آئی ٹی نے 41 لوگوں کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں۔قتل کیس کی تحقیقات کینیا،یو اے ای اور پاکستان سمیت تین حصوں پر مشتمل ہے جبکہ جے آئی ٹی کو وزارت خارجہ کی مکمل مدد حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں