عامر کیا نی بھی انتخابی میدان میں کود پڑے ،کس حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ؟جانئے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور عمران خان کے انتہائی قریبی دوست عامر محمود کیانی نے این اے 61 کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر و سابق ایم این اے عامر محمود کیانی نے حلقہ این اے 61سے کارکنوں کی بھاری تعداد کے ہمراہ ٹی ایم اے لیاقت باغ کے دفتر میں کاغذات جمع کرا دیئے ہیں ۔ریٹرننگ افسر (آر او) این اے 61 ذوالقرنین حیدر نے عامر محمود کیانی کے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔عامر محمود کیانی کے ہمراہ راجہ بشارت اور ملک تیمور بھی الیکشن کمیشن کے دفتر آئے تھے،اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر قانون پنجاب راجا پشارت نے کہا کہ انتخابات میں تاخیر کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا، انتخابات کرانے کے لئے پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کیا ہے، 90 دن کے دوران انتخابات کرانا آئین میں درج ہے، پی ٹی آئی عام اور ضمنی انتخابات کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں