اوور سیز پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر میں کمی

پاکستان ٹائم کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے گزشتہ ماہ بھیجی گئی ترسیلات زر میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ کمی سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر ریکارڈ ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنوری 2023ء میں اوررسیز پاکستانیوں کی طرف سے بھجوائی جانے والی ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 13.14فیصد کمی ریکارڈ ہوئی جبکہ گزشتہ ماہ اوور سیز پاکستانیوں نے ایک ارب 89کروڑ49 لاکھ ڈالرز کی ترسیلات زر بھجوائیں۔اسی طرح ماہانہ ترسیلات زر میں بھی بڑی کمی واقع ہوئی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پرجنوری 2023ء میں 9.99فیصد کمی دیکھنے کو ملی۔
اوورسیز پاکستانیوں نے جولائی تا جنوری 2022-23ءمیں 16 ارب ڈالرز کی ترسیلات زر بھجوائیں، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں بھجوائی جانے والی 17 ارب 98 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر کے مقابلے میں 11 فیصد کم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں