بگ باس 16 کے فاتح کا نام سامنے آگیا

بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 16 کا فائنل اختتام پزیر ہوگیا۔ 12 فروری بروز اتوار بگ باس سیزن 16 کا فائنل نشر کیا گیا جس میں سب کی توقعات کے برعکس 23 سالہ ریپر الطاف شیخ المعروف “ایم سی (مائیک کنٹرولر) اسٹین” فاتح قرار پائے۔
پاکستان ٹائم کے مطابق بھارتی معروف رئیلیٹی شو کے فاتح الطاف شیخ نے بگ باس سیزن16 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ بگ باس سیزن 16 باقی سیزن کی طرح سپر ہٹ سیزن رہا۔اس بار بگ باس انتظامیہ کی جانب سے کئی ایسے چہرے بھی استعمال کیے گئے جنہوں نے شو کی مقبولیت میں بڑا کردار ادا کیا۔ اس بار پہلی دفعہ شو کے فائنل میں 5 امیدوار پہنچے تھے، جن میں پانچویں نمبر پر اداکار شالین بھنوٹ، چوتھے پر ماڈل و سیاستدان ارچنا گوتم رہیں۔تیسرے پوزیشن پر معروف اداکارہ پریانکا چاہر چوہدری اور رنر اپ بگ باس مراٹھی (سیزن 2) کے فاتح اور ایم سی کے بہترین دوست شیو ٹھاکرے رہے۔ بگ باس کے میزبان سلمان خان نے جب ایم سی کو فاتح قرار دیا تو شیو ٹاکرے نے سب سے پہلے ایم سی سٹان کو اٹھایا اور اس کی جیت کو اپنی جیت سمجھ کر منایا۔ بگ پاس انتظامیہ کی جانب سے الطاف کو ٹرافی سمیت بھارتی 31 لاکھ روپے بطور انعام دیے۔ علاوہ ازیں ایک لکژری گاڑی بھی پیش کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں