آئن مورگن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

انگلینڈ کے سابق کپتان اور مایا نازبلے باز آئن مورگن نے ہر طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
سال 2019 ورلڈکپ کے فاتح کپتان نے 36 سال کی عمر میں کھیل سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی، تاہم انہوں نے آفیشلی ریٹائر منٹ کا اعلان نہیں کیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے جولائی 2022 میں ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہ دیا جبکہ ٹی 20 کرکٹ اور لیگ میچز کھیلتے رہے۔ اب انہوں نے ٹی20 کرکٹ سے بھی ناطہ توڑ لیا ہے۔ انہوں نے آخری بار ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 میچ میں شرکت کی تھی، ٹی ٹونٹی کیرئیر میں انہوں نے مجموعی طور پر 115 میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں