ضمنی انتخابات کے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کا اصولی فیصلہ سامنے آگیا

پاکستان ٹائم کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ اجلاس میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے اصولی فیصلہ کر لیا گیا. تفصیلات کے مطابق پارلیمانی بورڈ میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آئندہ ضمنی انتخابات میں پارٹی حصہ نہیں لے گی. اجلاس میں یوسف رضا گیلانی، نیئر بخاری شریک ہوئے. بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی. اجلاس میں طے ہوا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا باضابطہ اعلان پی پی قیادت کرے گی. یوسف رضاگیلانی، راجہ پرویز اشرف، نیئر بخاری کے علاوہ فرحت اللہ بابر، مخدوم احمد محمود، فریال تالپور نے بھی شرکت کی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے فیصلے کے برعکس پاکستان پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا عندیہ دیا تھا تاہم اب پارٹی کے پارلیمانی اجلاس میں اصولی فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی پی پی ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں