بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا پی ایس ایل کے دیوانے: تعریفوں کے پل باندھ دیے

سابق بھارتی کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تعریفوں کے پل بادھ دیے.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے پی ایس ایل کے متعلق لکھا کہ میں آئی پی ایل کے بعد پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری بڑی لیگ سمجھتا ہوں۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے مزید لکھا:

SA20 was such a lovely cricketing spectacle…packed houses. Good cricket. League has the potential to be the second best T20 league after the IPL. Currently, I feel it’s the PSL. Which incidentally is starting today too. BBL-CPL lagged behind.

— Aakash Chopra (@cricketaakash) February 13, 2023

آکاش چوپڑا نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ جنوبی افریقہ کی پریمئیر لیگ بہت اچھی رہی، جہاں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے اور لوگوں کا ایک جم غفیر موجود تھا یہ دنیا کی دوسری بہترین لیگ بن سکتی ہے لیکن اس وقت مجھے لگتا ہے کہ آئی پی ایل کے بعد پی ایس ایل دنیا کی دوسری بہترین لیگ ہے جس کا آغاز آج ہورہا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں