مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے لاہور میں کارکنوں سے خطاب کے دوران عمران خان پر تنقید کے شدید تیر برسائے. اپنی تقریر میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جھوٹ کا نام بیانیہ رکھا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس کوئی بھی معاشی پلان نہیں تھا، اگر جنرل باجوہ سپر کنگ تھے تو کیا آپ ان کے ملازم تھے؟
اپنی تقریر میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ نے ای کامرس اور آئی ٹی سیکٹر میں بہترین اقدامات کیے، سستا قرضہ سکیم بھی نون لیگ کے دور میں شروع ہوا، عمران خان نے جیل بھرو تحریک کی بات کی، وہ بتائیں کہ کبھی انہوں نے طلباء کو کوئی سکیم دی؟ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت کسی بیانیے کی نہیں بلکہ ترقی کی ضرورت ہے، عمران خان نے عوام کو ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دیا اور بعد میں خود فرار ہو گیا. عمران خان نے پاکستان کے دوسرے ممالک سے تعلقات خراب کیے. ان کے سائفر بیانیےکی تدفین زمان پارک میں ہو چکی ہے. میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں کہ سائفر فراڈ کے سوا کچھ نہیں، جھوٹا بندہ کبھی سچ بول ہی نہیں سکتا، بہت سنا ہم کوئی غلام ہیں، امپورٹڈ حکومت، حقیقی آزادی، ایبسلوٹلی ناٹ. مریم نواز نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ ہمیں کیوں بیوقوف بنایا گیا؟ گاڑیوں پر جو غلامی نامنظور کے سٹیکرز لگائے ان کا کیا ہوا؟
یاد رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے آمریکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں حکومت سے نکالنے میں آمریکہ کا ہاتھ نہیں تھا.
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/maryam-and-imran-khan-1200x480.jpg)