“پاکستان ٹائمز” کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئی ایم ایف کی شرائط پر بنائے جانے والے مالیاتی آرڈنینس کو فوری طور پرمنظور کرنے سے یکسر انکار کر دیا ہے.
اس حوالے سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے مابین ملاقات ہوئی. ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے صدر مملکت کو آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اور معاہدے پر بریفنگ دی. بریفنگ کے بعد صدر مملکت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر مذاکرات کے لئے حکومتی کوششوں کو سراہا۔ تاہم انہوں نے آئی ایم ایف شرائط پر بننے والے مالیاتی آرڈیننس کو فوری طور پر منظور کرنے سے انکار کر دیا. انہوں نے کہا کہ ریاست ِپاکستان حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے وعدوں پر قائم رہے گی۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/arif-alvi-imf-1200x480.jpg)