نیوزی لینڈ میں تباہ کن سمندری طوفان گبرائیل کی وجہ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں. پاکستان ٹائم کے مطابق نیوزی لینڈ کی تاریخ میں اس قدر خوفناک اور تباہ کن طوفان کے بعد ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی. مختلف مقامات پر امداری سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ فوج بھی امدادی کاموں میں شامل ہے.
اطلاعات کے مطابق سمندری طوفان گبرائیل کی شدت کافی زیادہ تھی تاہم اب شدت میں کمی دیکھنے کو ملی ہے. تاہم امدادی کاموں کے دوران چھتوں سے لاشیں اور زخمیوں کے ملنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
فوجی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے کئی گھروں کی چھتوں پر پھنسے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جس کے دوران چھتوں سے 4 لاشیں بھی ملیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزیلینڈ میں سمندری طوفان نے آدھی سے زیادہ آبادی کو متاثرہ کیا ہے.
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/newzealand-storm-1200x480.jpg)