مارول اسٹوڈیوز کے صدر کیون فیج کی جانب سے سپائڈر مین کے مداحوں کے لئے بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے حالیہ بیان میں تصدیق کی ہے کہ اسپائڈر مین 4 کی تیاری شروع کر دی گئی ہے اور جلد فلم کی شوٹنگ کا آغازبھی کر دیا جائے گا۔
اس حوالے سے غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارول اسٹوڈیو کے صدر کیون فیج نے ایک حالیہ انٹرویو میں چوتھی ’اسپائیڈر مین‘ سیریز لانچ کرنے کی تصدیق کی ہے۔ جب ان سے اسپائڈر مین 4 کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھاکہ ’میں صرف اتنا بتا سکتا ہوں کہ ہمارے پاس کہانی موجود ہے ہمارے پاس اس کے لیے بڑے آئیڈیاز ہیں اور ہمارے لکھاری کہانی لکھ رہے ہیں ‘۔ اس کے ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ’اسپائڈرمین 4‘ میں اسٹار ٹام ہالینڈ کی ایک مرتبہ پھر بطور مشہور کردار ’پیٹر پارکر‘ واپسی کا امکان ہے۔