پاکستان ٹائم شوبز ڈیسک کے مطابق پاکستان کے معروف اور نوجوان اداکار عمران عباس جلد ہی بھارتی پنجابی فلم میں ڈیبیو دکرنے والے ہیں۔اس حوالے سے عمران عباس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر اپنی پہلی بھارتی پنجابی فلم کی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ وہ جلد بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ عمران عباس اس سے قبل بالی ووڈ میں بھی کام کر چکے ہیں جبکہ وہ مشہور بھارتی فلم رام لیلا کے لیے بھی بھارتی فلم میکرز کی پہلی پسند تھے۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کو کام دینے پر پابندی ہے تاہم عمران عباس اب بھارتی پنجابی سنیما میں اپنی پہلی شروعات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ان کی اس فلم کی پہلی جھلک دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ایک رومانوی پنجابی فلم ہے ۔ اداکار عمران عباس اعلان کیا ہے کہ ان کی یہ فلم 6 اکتوبر 2023 کوریلیز ہوگی