ُٓپاکستان ٹائم کے مطابق انسداد دہشتگردی ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ڈیرہ غازی خان میں کالعدم دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی جس پر حکام نے اپریشن کیا اور اس دوران سی ٹی ڈی نے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔رپورٹس کے مطابق دہشتگردوں سے بارودی مواد، خود کش جیکٹ اور اسلحہ بھی برآمدہوا ہے۔ ان دونوں دہشت گردوں کی شناخت غلام حسین اور غلام مصطفی کے نام سے ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان دونوں دہشتگردوں نے حساس اضلاع میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کی تھی۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/ttp-1-1200x480.jpg)