اسرائیلی فرم کی دنیا بھر میں 30 سے زائد انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش

اسلام آباد (ویب ڈیسک )میڈیا تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ اسرائیلی فرم نے ہیکنگ، تخریب کاری اور غلط معلومات پھیلا کر اپنے کلائنٹس کے لیے دنیا بھر میں 30 سے زائد انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ”اے ایف پی“ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں موجود نجی فرمز ہیکنگ ٹولز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی طاقت سے رائے عامہ پر اثر انداز ہو رہی ہیں، اس فرم کو ان تحقیقاتی صحافیوں نے ”ٹیم جارج‘ ‘کا نام دیا جنہوں نے اس کی تکنیک اور صلاحیتوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کے لیے خود کو اس کے ممکنہ کلائنٹس کے طور پر پیش کیا، اس فرم کے سربراہ اسرائیل کی سپیشل فورسز کے ایک سابق کارکن طل حنان ہیں جنہوں نے مبینہ طور پر ٹیلی گرام اکاو¿نٹس اور ہزاروں جعلی سوشل میڈیا پروفائلز کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ خبریں بھی پلانٹ کیں۔
یہ تحقیقات فرانس میں قائم غیر منافع بخش ادارے ”فاربیڈن اسٹوریز‘ ‘کی ہدایت پر 30 میڈیا آو¿ٹ لیٹس کے صحافیوں پر مشتمل ایک تنظیم نے کی، ان آو¿ٹ لیٹس میں برطانیہ کے دی گارجین، فرانس کے لی مونڈے، جرمنی کے ڈیر اسپیگل اور اسپین کے ایل پیس شامل ہیں،گارجین نے لکھا کہ ٹیم جارج کے بیان کردہ طریقے اور تکنیکیں ٹیکنالوجی کے بڑے پلیٹ فارمز کے لیے نئے چیلنجز کو جنم دیتی ہیں، انتخابات سے متعلق غلط معلومات کے فروغ میں ملوث عالمی نجی مارکیٹ کی موجودگی کے ثبوت دنیا بھر کی جمہوریتوں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں‘۔اس حوالے سے طل حنان نے تفصیلی سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا تاہم انہوں نے صرف اتنا کہا کہ ’میں کسی بھی غلط کام میں ملوث ہونے سے انکار کرتا ہوں‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں