حکومت صوبائی اور مرکز کے اکٹھے الیکشن کرانا چاہتے ہی،شیخ رشیدکا انکشاف

راولپنڈی (سیاسی رپورٹر)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جیل میں اہم لوگوں سے ملاقات ہوئی ہے، یہ صوبوں اور مرکز کے الیکشن اکٹھا کرانا چاہتے ہیں، میری عمران خان سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے ، میں نے انہیں کہا ہے کہ ہمیں ان کی گردن پر انگوٹھا رکھ کے الیکشن کی تاریخ لینا ہوگی،خان صاحب سے کہا ہے کہ آر کرنا پڑے گا یا پار کرنا پڑے گا۔
پاکستان ٹائم کے مطابق راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جیل میں اہم لوگوں سے بات چیت ہوئی ہے، میں نے ان کو یہ کہا ہے کہ جب تک عمران خان ان چوڑوں ڈاکوں کے خلاف ڈٹا ہوا ہے میں اس کے ساتھ ہوںمیں اسی چکی میں رہ کہ آیا ہوں جس میں فواد کو رکھا گیا تھا
میں نے جتنی گالیاں جیل میں دیں کبھی نہیں دیں ، میں آدھا سامان چھوڑ کر آیا ہوں تا کہ عمران خان سے پہلے گرفتاری دوں ۔
سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ یہ صوبے اور مرکز کے اکٹھے الیکشن کرانا چاہتے ہیں، کوئی ان کو مدد دینے کیلئے تیار نہیں ، چین جیسا ملک خفا ہے ، چین نے مجھے بلایا لیکن اس سے پہلے کسی اور نے پہلے بلا لیا ، یہاں جانا بھی ضروری تھا، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنے کے باوجود ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ ہے، اس ڈیفالٹ سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں