سابق ٹیسٹ کرکٹر جاوید میاںداد کے متعلق افسوسناک خبر آگئی۔ اطلاعات کے مطابق جاوید میانداد کو ناساز طبعیت کے باعث نجی اسپتال میں داخل کروادیا گیا۔ اس حوالے سے ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق لیجنڈریکرکٹر کا معائنہ کیا جا رہا ہے ۔ امس وقت ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں جس کے بعد صورتحال کا اندازہ لگایا جاسکے گا۔اس سے قبل کچھ بھی کہنا مناسب نہیں ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ روڈ سیفٹی مہم میں شرکت کرنے جارہے تھے کہ اچانک ان کا بلڈ پریشر کم ہوگیا جس کے بعد ان کو ہسپتال میں داخل کیا گیا۔
خیال رہے کہ سابق کرکٹرجاوید میانداد کو موٹروے پولیس کراچی کے زیر اہتمام ٹول پلازہ پر تقریب میں شرکت کرنا تھی۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/cricket-javed-miandad-1200x480.jpg)