پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں تاہم اس دوران قومی ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کے مابین تلخیوں کا ایک سلسلہ بھی چل پڑا ہے، اس حوالے سے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بابراعظم کے متعلق محمد عامر کے حالیہ بیان پر حیرانگی ظاہر کی ہے۔
اس سے قبل کراچی کنگز کے محمد عامر نے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کے حوالے سے بیان جاری کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ بابراعظم کو بھی ایسا ہی کھیلتے ہیں جیسے کہ کسی ٹیل اینڈر کو ۔ اس بیان کے بعد میدان پر معاملات کشیدہ نظر آرہے ہیں۔اسی بیان کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ بابراعظم نمبر ون کھلاڑی ہیں اور ہم ان کی عزت کرتے ہیں کیونکہ وہ ہمارے کپتان ہیں، اگر ہم بطور کپتان ان کا احترام نہیں کریں گے تو اور کون کرے گا؟
خیال رہے کہ گزشتہ میچ میں محمد عامر اور بابر اعظم جب آمنے سامنے آئے تو بابراعظم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا تھا تاہم محمد عامر کی جانب سے بلاوجہ کا غصہ دکھایا گیا تھا جس کے بعد شائقین کرکٹ بھی محمد عامر پر شدید تنقید کرتے ہوئے پائے گئے
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/shaheen-and-aamir-1200x480.jpg)