پاکستان ٹائم مانیٹرنک ڈیسک کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ میںانتہا پسند ہندوﺅں کی جانب سے 25 اور 35 سالہ مسلمان نوجوانوں کو اغوا کرکے گاڑی سمیت جلا دیا گیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہریانہ میں ایک جلی ہوئی جیپ سے دو نوجوانوں کی سوختہ لاش ملی ہے۔تحقیقات کے بعد لاشوں کی شناخت 25 سالہ ناصر اور 35 سالہ جنید کے نام سے ہوئی ہے۔ لاشیں اس قدر جلی تھیں کہ شناخت کے قابل نہیں تھی البتہ دونوں نوجوانوں کو گاڑی کے نمبر پلیٹ سے پہچانا گیا۔
رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ دونوں نوجوانوں کا تعلق راجستھان سے ہے اور انہیں اغوا کرکے انہی کی گاڑی میں ہریانہ لایا گیا تھا، اغواءکرنے کے بعد پہلے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر زندہ جلا دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انتہاءپسند ہندوﺅںکی تنظیم کی جانب سے جنید پر گائے کی اسمگلنگ کے5 مقدمات درج کرائے گئے تھے اور غالب امکان یہی ہے کہ اس ہولناک قتل کی واردات کے پیچھے اسی تنظیم کا ہاتھ ہو۔اس حوالے سے مقتول کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بجرنگ دل نامی ہندو انتہاءپسند تنظیم کے کارکنان شدید زخمی حالت میں مسلم نوجوانوں کو تھانے لائے تھے تاہم پولیس نے ان کی کسٹڈی نہیں لی جس کے بعد بجرنگ دل کے کارکنان نے انہیں گاڑی میں ہی جلادیا۔
ٓاطلاعات کے مطابق پولیس نے بجرنگ دل کے کارکنان مونو مانیسر، لوکیش سنگھیا، رنکو سینی، انیل اور سری کانت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئیں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/muslim-lynched-1200x480.jpg)